طارق ملک: شیخوپورہ میں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے چند ہی گھنٹوں میں قتل کےملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ سگے خالہ زاد بھائی نے پیسوں کی لالچ پر اپنے دوستوں کےساتھ مل کر اپنے بھائی کا قتل کیا، تھانہ ہاوسنگ کالونی پولیس کو مشکوک کار کی تلاشی پر بوری بند نوجوان شخص کی لاش ملی۔
نوجوان کو فائر مار کر قتل کیا گیا اور ایک ہاتھ کا انگوٹھا بھی کٹا ہوا تھا، پولیس نے چند ہی گھنٹوں میں اپنے تمام تر وسائل کی مدد سے ملزمان گرفتار کر لیے،
ڈی پی او شیخوپورہ کا کہناتھا کہ پیسوں کی لالچ کی وجہ سے ملزمان نے مقتول یسین کو فیصل آباد سے بلا کر قتل کیا، ملزمان نے مقتول کا انگوٹھا کاٹ کر 10 لاکھ روپے بذریعہ اے ٹی ایم بھی نکلواے۔
باقی رقم نکلوانے کے لیے مقتول کا انگوٹھا کاٹ کر پاس رکھ ہوا تھا, مقتول یسین کی ڈیڈ باڈی کار کی ڈگی میں رکھ کر نہر میں پھنکنی تھی, مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔