ویب ڈیسک:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ عراق کے موقع پر عراقی وزیراعظم محمد الشیعہ السودانی سےملاقات کی ۔
پاک فوج کےتعلقات عامہ آئی ایس پی آرکےمطابق جنرل ساحرشمشاد عراقی وزیردفاع،وزیرداخلہ اور چیف آف ڈیفنس فورس سےبھی ملے،علاقائی سلامتی،دفاعی تعاون سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ممالک میں فوجی تعاون بڑھانےکیلئےمختلف طریقے تلاش کرنےپراتفاق کیا گیا۔
پاکستان اور عراق کےدفاعی تعلقات مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ کیا،عراق کی سول اورعسکری قیادت نے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا،عراق کے فوجی ہیڈکوارٹر آمد پر جنرل ساحرشمشاد کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔