قیصرکھوکھر : صوبائی حکومت کاپنجاب کے1794ججزکوہیلتھ انشورنس دینےکافیصلہ کیا ہے،محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئرنےججزسےہیلتھ انشورنس کیلئے35کروڑمانگ لئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئرنےسمری محکمہ خزانہ کوارسال کر دی،ہائیکورٹ کے36اورڈسٹرکٹ جوڈیشری کے667ججزکوہیلتھ انشورنس ملے گی،سینئرسول جج 110،سول جج 981 کو بھی ہیلتھ انشورنس ملےگی، ججز کو ہیلتھ انشورنس فیملی سمیت دی جائے گی۔
ججز سرکاری ہسپتالوں و گورنمنٹ کےپینل ہسپتالوں میں مفت علاج کرواسکیں گے ۔
پنجاب حکومت کا ججزکوہیلتھ انشورنس فیملی سمیت دینےکافیصلہ
4 Dec, 2024 | 11:30 AM