بھارتی فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا، مزید دو نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

4 Dec, 2024 | 11:23 AM

سٹی42: بھارت کی سکیورٹی فورسز میں خودکشیوں کی بڑھتی ہوئی لہر!بھارت نے خطے میں جمہوریت کی آڑ میں صرف اور صرف فسطائیت کو فروغ دیا،  ایک سی آر پی ایف 178 بٹالین کے اہلکار پرم ویر نے اپنی ہی سروس رائفل سے خودکشی کرلی۔

تفصیلات کےمطابق بھارت جموں و کشمیر میں جمہوریت کے نام پہ فسطائیت کو رواج دے رہا ہے اور تمام جمہوری اقدار کو پامال کر رہا ہے، مودی کے جنگی جنون اور انتہاپسند سوچ کے باعث بھارتی فوج کے اہلکار خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ حال ہی میں شوپیاں ضلع کے باغبانی فارم زینہ پورہ میں ایک سی آر پی ایف 178 بٹالین کے اہلکار پرم ویر نے اپنی ہی سروس رائفل سے خودکشی کرلی،ایک اور واقعہ میں جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے چترو علاقے میں ایک فوجی اہلکار اپنے ہی سروس رائفل سے زخمی ہو کر ہلاک ہوگیا ۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت ست گنم سنگھ کے طور پر ہوئی ہے،خطے میں اپنی گرفت مضبوط اور بھارتی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے بی جے پی حکومت نے 8 لاکھ سے زائد فوجی اور 3 لاکھ سے زائد سنٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کے جوان تعینات کیے ہیں۔

CRPF اہلکاروں میں خودکشی کا بڑھتا ہوا بحران سخت کام کے حالات، تنازعات والے علاقوں میں طویل تعیناتی اور متنازعہ پالیسیوں کو نافذ کرنے دباوء کا شکار ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق 2011 سے 2023 تک سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے کل 1,532 جوانوں نے خودکشی کی ہے،گزشتہ سال سی آر پی ایف کے جوانوں میں خودکشی کے کل 52 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

مزیدخبریں