ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کو ٹھیکےپر دینے کیلئے تیسرے فیز کا آغاز کردیا گیا

سرکاری سکولوں کو ٹھیکےپر دینے کیلئے تیسرے فیز کا آغاز کردیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:سرکاری سکولوں کو ٹھیکےپر دینے کیلئے تیسرے فیز کا آغاز،مذکورہ فیز میں 2903 سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائےگا۔

سرکاری سکولوں کو ٹھیکےپر دینے کیلئے تیسرے فیز کا آغاز کردیا گیا۔تیسرے فیز میں 2903 سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔مذکورہ فیز میں ایک سو سے زائد بچوں اور دو ٹیچر والے سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔تیسرے فیز میں اپ گریڈ ہونے والے ہائی سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کردیا جائے گا۔اس مرحلے میں مڈل سے اپ گریڈ ہوکر ہائی ہونے کے باوجود سکولوں میں اساتذہ فراہم نہ کیے جانے والے اداروں کو بھی پرائیوٹائز کیا جائے گا۔

 خیال رہے کہ پہلے مرحلے میں 5863 ٹھیکے پر دیئے جاچکے ہیں۔دوسرے مرحلے میں 4453 سکول آؤٹ سورس کیے جاچکے ہیں۔تیسرا فیز مکمل ہونے تک 13 ہزار سکول پرائیوٹائز کردیئے جائیں گے۔