ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورۂ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

دورۂ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلے گی، ٹیسٹ پاکستان اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم تینوں فارمیٹس کے اسکواڈز میں شامل کیا گیا، سفیان مقیم کی پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت ہوگی، ورک لوڈ منیجمنٹ مدنظر رکھتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شاہین آفریدی چیمپئنز ٹرافی میں جسمانی اور ذہنی طور پر تازہ دم ہوں، اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تینوں اسکواڈز متوازن ہوں اور جنوبی افریقہ میں اچھی کارکردگی دکھائیں۔
ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 13 دسمبر کو جوہانسبرگ پہنچ کر ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کی نگرانی کریں گے۔