ویب ڈیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو سستا ہونے کے بعدسرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کے نرخ 432 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں بھی گزشتہ روز کی نسبت آج 10 روپے کی کمی کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 284 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 298 روپے کلو ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور میں گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے،
دوسری جانب لاہور میں فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، فی درجن قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔