ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری، انڈیکس ایک لاکھ5ہزار کی سطح عبور کر گیا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری، انڈیکس ایک لاکھ5ہزار کی سطح عبور کر گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا) پاکستان  سٹاک ایکسچنج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی،کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی۔  100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 105000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی  سٹاک مارکیٹ تیزی کا تسلسل برقرار ہے، کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس میں 750 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

 جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

 واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1284 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج میں 10 انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا