عدالتی احکامات نظرانداز، سابق صدر کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل نہ ہوسکا

4 Dec, 2024 | 09:59 AM

ممتاز جمالی: سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کا معاملہ, سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ایس بی سی اے کی جانب سے کلینک ڈی سیل نہیں کیا گیا.

ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ نے ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا,عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے,عدالت نے ایس بی سی اے اور دیگر سے 9 دسمبر کو جواب طلب کرلیا.

عدالت نے درخواست کی سماعت ریگولر بنیچ کرے گا یا نہیں اس نکتے پر بھی درخواست گزار کے وکیل سے دلائل طلب کرلیے.

بیرسٹر علی طاہرکا کہناتھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی کو فوری طور پر ڈینٹل کلینک ڈی سی کرنے کا حکم دیا تھا،عدالتی احکامات کے باوجود ڈینٹل کلینک ڈی سیل نہیں کیا جارہا۔

مزیدخبریں