ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور پولیس مقابلہ، زیر حراست ریکارڈ یافتہ ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ایک اور پولیس مقابلہ، زیر حراست ریکارڈ یافتہ ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آزر: آرگنائزڈکرائم یونٹ کا ایک اور مبینہ مقابلہ، زیر حراست ملزم مارا گیا، تھانہ کاہنہ کی حدود میں او سی یوکاہنہ اورڈاکوؤں کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔

ڈی ایس پی سید حسین حیدر کا کہناتھا کہ ڈاکو عمران عرف مانی بلوچ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، مارا گیا ڈاکو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 150 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا،آرگنائزڈکرائم یونٹ کی ٹیم زیر حراست ملزم کو ساتھیوں کی گرفتاری و ریکوری کے لئےکاہنہ لے کر گئی۔
گھات لگائے 4نامعلوم ملزمان نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا،ملزمان نے پولیس ٹیم پر حملہ زیر حراست ملزم کو چھڑوانے کے لیے کیا،زیر حراست ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آگیا۔

 ترجمان آرگنائزڈکرائم یونٹ کا کہناتھاکہ ڈاکو عمران عرف مانی بلوچ ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا،زیر حراست زخمی ڈاکو ہسپتال پہنچنے سے قبل راستے میں ہی دم توڑ گیا۔