ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ میں کمی:، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں نویں نمبر پر آگیا 

سموگ میں کمی:، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں نویں نمبر پر آگیا 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں خنکی کا احساس بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 174 تک جا پہنچی، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں نویں نمبر پر آگیا ہے۔