عابد چوہدری: وزیر اعلیٰ مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر سموگ تدارک کریک ڈاؤن جاری , رواں سال دھواں چھوڑنے والی 64,397 گاڑیوں پر 12 کروڑ سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔
بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی اور دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 12 ہزار گاڑیوں کا چالان کیا گیا، جبکہ خستہ حال 661 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کیے گئے اور 27 ہزار سے زائد گاڑیاں بند کی گئیں۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ مٹی، ریت اور دیگر مائنز سائیٹس پر خصوصی کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، اور بغیر ترپال، پانی و دیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی چلانے کی اجازت نہیں۔
ہفتے میں دو روز، جمعہ اور اتوار کو ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی ہے۔ تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انسدادِ تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
سکولز، کالجز، بس اڈوں اور سرکاری اداروں میں 2,700 سے زائد آگاہی لیکچرز دیے گئے۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے 7 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس بھی جاری کیے گئے۔