چیئرمین پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل

4 Dec, 2024 | 09:17 AM

وسیم احمد: قذافی سٹیڈیم کےتعمیراتی کام میں تیزی،صرف 53 روز میں مجموعی طور پر 80 فیصد تعمیراتی کام مکمل، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تعمیراتی کام جاری ہے، مین بلڈنگ کا گرے سٹرکچر 100 فیصد ، پویلین بلڈنگ کاگرےسٹرکچر90فیصدمکمل ہوگیا، انکلوژرز کے تعمیراتی کام 75 فیصد مکمل جبکہ نشستوں کے لیے سٹرکچر کی تعمیر اور خندق کا کام آخری مرحلے میں ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کے کام کا معائنہ کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا، محسن نقوی نشستوں کیلئے تعمیرکردہ آخری سٹرکچر پر گئے اور گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آخری نشستوں سے گراؤنڈ کے نئے ویو کی تعریف کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پویلین کے فلورز پر گئے اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا، چیئرمین پی سی بی نے خندق کے دونوں اطراف دیدہ زیب گرل لگانے کی ہدایت کی، قذافی سٹیڈیم کے تعمیر نو کے کام پر ہونیوالی پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ 10اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کے کام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ،الحمد اللہ 53 روز میں انتہائی تیزی اور اعلیٰ معیار کے ساتھ کام کیا گیا، پوری ٹیم جانفشانی سے دن رات کام کر رہی ہے۔
چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل پراجیکٹ کو مکمل کر لیں گے، پورا سٹیڈیم سٹیٹ آف دی آرٹ اور عالمی معیار کا بنایا جا رہا ہے،نئے سٹیڈیم میں تقریباً 34 ہزار شائقین کے میچ دیکھنے کی گنجائش ہو گی۔

مزیدخبریں