بھاٹی گیٹ : لاپتہ 4سالہ بچی پولیس نے تلاش کر لی

4 Dec, 2024 | 09:02 AM

رانا فاران یامین:  بھاٹی گیٹ کے علاقے میں والدہ کی غیر موجودگی میں گھر سے نکل کر لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی ایمان فاطمہ کو پولیس نے تلاش کر لیا۔

بھاٹی گیٹ پولیس نے والدہ کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی۔ اے ایس پی نولکھا راحیلہ رضوان کی قیادت میں ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس کھوکھر اور ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی جیسے سوشل میڈیا، پولیس ایپ اور سیف سٹی کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے بچی کی تلاش شروع کی۔

چند گھنٹوں کی محنت کے بعد  4 سالہ ایمان فاطمہ کو بحفاظت تلاش کر لیا گیا۔ بچی گھر سے بھٹک کر دور نکل گئی تھی اور راستہ بھول گئی تھی۔بچی کے ملنے پر والدین نے بھاٹی گیٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

 ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے اے ایس پی نولکھا راحیلہ رضوان، ایس ایچ او زین عباس کھوکھر اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔اُن کا  کہنا تھا کہ والدین کو اپنے بچوں پر نظر رکھنی چاہیے اور انہیں محبت سے پیش آنا چاہیے۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں