سٹی42: سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔ کراؤن پرنس نے کہا، میں جلد دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔
کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے پاکستان آنے کی حامی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران بھری۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے منگل کے روز ملاقات کی۔ یہ ملاقات ریاض میں ون واٹرسربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
سعودی عرب کے کراؤن پرنس کے ساتھ ویزراعظم شہبازشریف کی چھ ماہ کے دوران یہ 5 ویں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اورباہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کوجوڑتا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
کراؤن پنس محمد بن سلمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی، ترقی خوشحالی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے سرمایہ کاری کیلئے سعودی مفاہمتی یادداشتوں، معاہدوں پر عمل درآمد کی رفتارپر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد سے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات پراظہارتشکر کیا اور انہیں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی اور کہا کہ جلد دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے 03 دسمبر 2024 کو ریاض، سعودی عرب میں ون واٹر سمٹ کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے 03 دسمبر 2024 کو ریاض، سعودی عرب میں ون واٹر سمٹ کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے 03 دسمبر 2024 کو ریاض، سعودی عرب میں ون واٹر سمٹ کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔