علامہ جواد حیدر زیدی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے

4 Dec, 2023 | 10:18 PM

سٹی42:  جعفر طیار میں فائرنگ سے علامہ جواد حیدر زیدی زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علامہ جواد حیدر زیدی ڈکیتی  میں مزاحمت کے دوران زخمی ہوئے۔

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے علامہ جواد حیدر زیدی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملیر  کےعلاقہ  میں مکینوں کی جان اپنی گلیوں اور چوراہوں پر محفوظ نہیں رہی۔ ملیر جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔روزانہ کی بنیادوں پر راہ زنی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی کی وجہ سے عوام جرائم پیشہ افراد کا نشانہ بن رہے ہیں ۔ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے مطالبہ کیا کہ ملیر میں اسٹریٹ کرمنلزکے خلاف آپریشن کیا جائے۔

مزیدخبریں