سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی شروع کر دی گئی

4 Dec, 2023 | 09:33 PM

اویس کیانی: وفاقی حکومت کے حکم سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی شروع کر دی گئی۔گاڑیوں میں مہنگا استعمال کرنے والے شہری  اب  گاڑیوں میں سی این جی کِٹ نصب کروا کر سی این جی استعمال کر سکیں گے۔

عوام کو 52 روپے سستا ایندھن ملنے کا بند راستہ کھول دیا گیا۔ دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے شہروں میں سی این جی اسٹیشنز بحال ہونا شروع ہو گئے۔

سی این جی کا ریٹ 230 روپے فی بار  جبکہ پٹرول 282 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے ۔سی این جی اسٹیشنز کو درآمدی گیس کے ٹیرف پر گیس دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں