عامر شہزاد: پشاور کے نواحی علاقے ناصر باغ میں اطالوی سیاح نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی.
اطالوی سیاح کی خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی، جہاں جوشواء موائسر ورگاس نامی سیاح اپنے روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کیے اور لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔ اطالوی سیاح کی خودکشی کے حوالے سے ورازت خارجہ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق غیر ملکی سیاح کو 9 اکتوبر کو سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا، تاہم واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔