سموگ تدارک کے متعلق عدالت کے بڑے احکامات جاری

4 Dec, 2023 | 02:50 PM

ملک اشرف : بڑی عدالت کی جانب سے سموگ تدارک کے متعلق بڑے احکامات جاری کردیے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت نے  گھروں میں پائپ کے پانی سے گاڑی دھونے پر  دس ہزار جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ کمرشل سطح پر پانی کا ضیاع کرنے والوں کو 20 ہزار جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کا کہنا ہے کہ واٹر  بلوں پر پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کے متعلق واضح تحریر لکھائی جائے۔ 

عدالت نے سیل ہونے والی تمام فیکٹریوں کے مالکان کو بیان حلفی کمیشن کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے کہ کمیشن طریقہ کار کے مطابق ڈی سیلنگ کرے گی ، خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کو مسمار کردیا جائے گا۔ افتخار سٹیل مل کو سیل کررکھا جائے۔ عدالت نے فیکٹری کو دس لاکھ روپے جرمانہ کا عندیہ کردیا۔ 

مزیدخبریں