بچوں کو سکول لیکر جانے والی وین میں آگ بھڑک اٹھی

4 Dec, 2023 | 01:29 PM

Ansa Awais

(علی حمزہ) صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کوٹری میں بچوں کو سکول لیکر جانے والی وین میں آگ بھڑک اٹھی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن وین جل کر راکھ ہو گئی۔

 وین کوٹری سائٹ گوپانگ گوٹھ سے بچوں کو لیکر سکول جا رہی تھی کہ گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، وین ڈرائیور حمید کھوسو نے فوری طور پر بچوں کو نکال کر باہر منتقل کیا، سکول وین کے بچے معجزانہ طور پر بچ گئے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق وین میں آگ گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے لگی, کسی بچے کو آگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا , وین مکمل جل کر راکھ ہو گئی۔

مزیدخبریں