ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرکے املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ ،تحریک لبیک پاکستان کے26 کارکنان بری

 توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرکے املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ ،تحریک لبیک پاکستان کے26 کارکنان بری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)  توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرکے املاک کو تقصان پہنچانے کے مقدمے میں عدالت نے تحریک لبیک پاکستان 26 کارکنان کو بری کر دیا۔ 

 انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی جانب سے چودھری ملک سلیم ، ایس کے حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔عدالتی فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک لبیک کے 26 کارکنان کو بری کر دیا۔

واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ چونگ میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام تھا۔

Ansa Awais

Content Writer