وزیر اعلی محسن نقوی کا کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ،ناقص انتظامات پر ایم ایس کو تبدیل کرنے کا حکم

4 Dec, 2023 | 11:44 AM

Imran Fayyaz

(درنایاب)وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ، بیڈ زکے اوپر مریض، نیچے بلیاں، طبی سہولتوں کا فقدان، صفائی کے ناقص انتظامات، گندگی،ریڈیالوجی وارڈ کو تالے،، مریضوں اورلواحقین نے شکایات کے انبار لگا دئیے،ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر وزیراعلیٰ محسن نقوی برہم،ایم ایس کو فوری تبدیل کرنے کاحکم دے دیا ۔

وزیراعلی محسن نقوی کے اچانک دورے کے موقع پرایمرجنسی میں مریضوں کا رش، ڈاکٹرز او رعملہ کم، نائٹ میں کوئی کنسلٹنٹ بھی نہیں تھا ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں میں بہتری کے لئے سیکرٹری صحت کو فون کیا ۔ ہسپتال میں دل کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے پی آئی سی کا سٹیلائٹ کلینک بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ایک بچے کو علاج معالجے کے لئے فوری طورپر چلڈرن ہسپتال شفٹ کرنے کی ہدایت کی ۔

 مریضوں اور تیمار داروں کی وزیراعلیٰ کے سامنے شکایات کیں،4،5بار آ چکے ہیں، صرف ٹیکہ لگا کر واپس بھیج دیتے ہیں۔  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرز کا ڈیوٹی روسٹر او رحاضری رجسٹر چیک کیا او رڈاکٹرز کو ڈیوٹی کے دوران وقت کی پابندی کی تلقین کی ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی، گائنی، بچہ وارڈ،فارمیسی او ردیگر شعبوں کا دورہ کیا،مریضوں کی عیادت کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کام کا بھی جائزہ لیا ۔ ہسپتال کے ایک حصے میں کوئی مزدور کام نہیں کررہے تھے، دوسرے حصے میں کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد بہت کم تھی ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کا اپ گریڈیشن کے کاموں میں تیزی کے لئے اضافی لیبر فورس لگانے کاحکم دیا ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایک سپیشل پرسن کامسئلہ سنا اور حل کے لئے اپنے سٹاف کو ہدایات دیں ۔ محسن نقوی نے کہا کہ کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کی حالت دیکھ کر افسوس ہواہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اس ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
 

مزیدخبریں