(ویب ڈیسک) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی امریکی جیل میں قید بہن سے ملاقات ہوئی، جس کا احوال بتاتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئیں۔
امریکی جیل میں قید بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر فوزیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ لوگوں کی دعاؤں سے ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہوئی، جیل کی چابی بھی مل گئی، ملاقات کے دوران ہاتھ لگانے یا چھونے کی اجازت نہ تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیل کے کمرے میں پڑی میز اس بار چھوٹی تھی اور ہم دونوں بہنوں کے درمیان شیشہ تھا، ہم دونوں بہنیں آمنے سامنے بیٹھ کر روتی رہیں، تقریباَ آدھا گھنٹے تک ہم روتی ہی رہیں۔
#BrokenPromises, they did not #LetSistersHug
— Dr. Fowzia Siddiqui (@FowziaSiddiqui) December 3, 2023
And no social interaction.
FMC Carswell needs to be shut down or a whole overhaul, it's inhuman, cruel and ruthless. pic.twitter.com/Dq9TrJtYbi
انہوں نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ اس بار ان کی حالت پہلے سے زیادہ خراب اور پہلے سے زیادہ برے حالات میں تھیں، اس بار اسے چھوڑتے ہوئے میرا دل بیٹھا جا رہا ہے اور ہم سے نہیں رہا گیا ہم روتیں رہیں۔