شہر میں فضائی آلودگی میں کمی

4 Dec, 2023 | 09:54 AM

Imran Fayyaz

(کومل اسلم)شہر میں فضائی آلودگی میں کمی،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح255ریکارڈ کی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح411،فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح409 جبکہ جوہر ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح267ریکارڈ کی گئی۔
 شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ،زیادہ سے زیادہ 23درجہ حرارت ڈگری ریکارڈکیاجائیگا۔

 عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر 10 میں سے نو افراد خطرناک سطح تک آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں۔ کچھ اندازوں کے مطابق ہر سال فضائی آلودگی کی وجہ سے دنیا بھر میں تقریباً 70 لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

 واضح رہے کہ فضائی آلودگی غیر متعدی امراض کے لیے خطرے کا ایک اہم عنصر ہے، جس کی وجہ سے بالغ افراد میں ایک چوتھائی (24فی صد) اموات امراض قلب، 25فی صد فالج، 43 فیصد دائمی آبسٹرکٹو پلمونری مرض اور 29فی صد اموات پھیپھڑوں کے کینسر سے واقع ہوتی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ، فضائی آلودگی سے ہر شخص متاثر ہوتا ہے لیکن غریب اور پسماندہ زندگی گزارنے والے افراد کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑتے ہیں۔


 

مزیدخبریں