سرکاری سکولوں میں دسمبر ٹیسٹ کیلئے "یونیفائیڈ " ڈیٹ شیٹ جاری

4 Dec, 2023 | 09:42 AM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دسمبر ٹیسٹ کیلئے "یونیفائیڈ " ڈیٹ شیٹ جاری کردی،پنجاب بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں میں بیک وقت ٹیسٹ لیا جائے گا،تمام سکولوں میں دسمبر ٹیسٹ کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت دسمبر میں لیے جانیوالے مڈ ٹرم امتحانات کیلئے "یونیفائیڈ " ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔پنجاب بھر کے 48 ہزار سرکاری سکولوں میں بیک وقت امتحان لیا جائے گا۔

امتحانات کا آغاز 7 دسمبر سے ہوگا،پیک تمام سکولوں کو سوالیہ پیپرز فراہم کرے گا،سکولز کو خود سے سوالیہ پیپرز تیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔امتحانات کا سلسلہ 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔نتائج کا اعلان 16 دسمبر کو کیا جائے گا۔17 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔

خود سے سوالیہ پیپرز تیار کرنیوالے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی،صرف کیو آر کوڈ والے سوالیہ پیپرز فوٹو کاپی کروا کر بچوں کو دیئے جائیں گے۔انسپکشن ٹیمیں امتحانات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں گی۔

مزیدخبریں