سٹی42: سعودی حکام میں آج پیر کے روز سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کےحکام نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس کے بعد مملکت جی جانب سے شہریوں کو آج پیر کے روز بارشوں کی پیش گوئی کے حوالے سے خبر دار کیا ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے شہریوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ بارش کے دوران نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کرین۔ ان علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ آج مکہ مکرمہ میں بھی ہلکی بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آج سعودی عرب کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان بتایا گیا ہے۔الجموم ، بحراح، طائف ، ادھم ، العردیات، میسان ، الکامیل، الیث اور القنفودہ کےعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مدینہ ریجن میں ینبو، اور بدر کے ساتھ ساتھ الباحا ، حائل، تبوک، الجوف اور شمالی سرحدی علاقوں کے لیے بھی ایسی ہی پیش گوئی کی گئی ہے۔