سعودی عرب تیل کی پیداوار مارچ 2024 تک 90 لاکھ بیرل یومیہ سے نہیں بڑھائےگا

4 Dec, 2023 | 01:00 AM

سٹی42: سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں10 لاکھ بیرل یومیہ کمی  مارچ 2024 تک برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔  
سعودی خبررساں ادارے نے وزارت توانائی کے عہدیدار کے حوالے سے بتایا  ہے کہ تیل کی  پیداوار میں  یومیہ دس لاکھ بیرل کی کمی کے فیصلے پر عملدرآمد جولائی 2023 میں شروع ہوا تھا، 2024 کی پہلی سہ ماہی کے آخر تک سعودی عرب تیل کی یومیہ پیداوار اسی سطح پر برقرار رکھے گا۔
سعودی وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ تیل کی پیداوار میں کمی میں توسیع اوپیک پلس میں شریک بعض ممالک کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرکے کی جائے گی۔ اس فیصلہ کے  تحت سعودی عرب مارچ 2024 کے آخر تک یومیہ نوے لاکھ بیرل تیل نکالے گا۔ تیل کی پیداوار میں کمی کا مقصد مارکیٹ میں استحکام لانا ہے۔ سعودی عرب کے اس فیصلے سے عالمی منڈی مین تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان نہ صرف تھم جائے گا بلکہ مستقبل کے سودوں میں قیمت میں قدرے اضافہ کا بھی امکان ہے۔

عالمی معیشت کے مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو تیل کی قیمت میں کی روکنے کے ساتھ پیداوار بھی زیادہ سے زیادہ بلند سطح پر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ سعودی عرب کو ملک کے اندر جاری منصوبوں کے لئے بھاری فنڈز درکار ہیں تاہم تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں گراوٹ کے رجھاں کو روکنے اور اوپیک کے ممالک میں استحکام برقرار رکھنے کے لئے سعودی عرب کو کم پیداوار پر آئندہ کئی ماہ کے لئے سمجھوتہ کرنا پڑ رہا ہے۔ 

مزیدخبریں