دو کاروں کے تصادم میں دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی ہو گئے

4 Dec, 2023 | 12:36 AM

سٹی42: سرگودھا  میں سلانوالی روڈ  پر 85 جھال کے قریب دو کاروں میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہو گئے۔

سرگودھا  سےریسکیو  1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مرنے اور زخمیوں ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ٹریکٹر  ٹرالی سڑک پر تھی، ایک کار اس  کے ساتھ تصادم سے بچنے کی کوشش میں دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ 

مزیدخبریں