وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز سعودی عرب کے بعد ترکیہ کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز او آئی سی کے بین الوزارتی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اتوار کے روز ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولاط سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ترکیہ دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گوہر اعجاز نے ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولاط کو بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کھلا ملک ہے ۔
گوہر اعجاز نے ترک ہم منصب کو بتایا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔