(ویب ڈیسک)پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل سعید محمد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل سعید محمد خان 1991 سے 1994 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے، پاک بحریہ کی تعمیر و ترقی اور دفاع وطن میں ان کا کلیدی کردار رہا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ایڈمرل سعید محمد خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل سعید محمد خان مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز پیر اڑھائی بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔