آٹھویں جماعت  کےطلبا نے ساتھی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

4 Dec, 2022 | 07:15 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  آٹھویں جماعت کے 2 طلبا نے کلاس روم میں ساتھی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

جنسی زیادتی کا یہ واقعہ ممبئی کے ایک سکول میں پیش آیا، دیگر طلبا رقص کی پریکٹس کے لیے گئے ہوئے تھے اور کلاس روم میں صرف تین طلبا رہ گئے تھے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق کلاس میں موجود 2 طلبا نے زبردستی اپنی ہم جماعت طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس واقعے کی کسی کو بھی اطلاع نہ دینے کی تاکید کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

 والدین نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دونوں نو عمر طلبا کو حراست میں لے کر بچوں کی جیل میں منتقل کردیا۔

مزیدخبریں