خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

4 Dec, 2022 | 05:56 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی، لاہور پولیس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شہر میں گزشتہ11ماہ کے دوران بچوں کے اغوا کی 900سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال صرف 11 ماہ میں بچوں کے اغوا کی 931 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں 898 بچے بازیاب کیے جا چکے ہیں جبکہ 33 کی تلاش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق 75 مقدمات کی تفتیش جاری ہے، واقعات میں ملوث 96 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔صرف ماہ نومبر میں بچوں کے اغوا کی 44 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 37 بچے بازیاب کرالیے گئے ہیں جبکہ بقیہ 9 بچوں کی تلاش جاری ہے۔

 دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹیگیشن حسنین حیدر نے بتایا کہ بچے گھر سے ناراض ہو کر جائیں یا لاپتہ ہوجائیں لیکن مقدمات اغوا کی دفعات کے تحت ہی درج کئے جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تاحال بازیاب نہ ہونے والے 33 بچوں کی بازیابی کیلئے سی آئی اے اور انویسٹیگیشن کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں