پسوڑی گانے پرننھی بچی کی ویڈیو وائرل،صارفین دنگ  

4 Dec, 2022 | 05:25 PM

Imran Fayyaz

پ(ویب ڈیسک )بین الاقوامی سطح پر مشہور  پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شے گل کے گانے ’پسوڑی‘ کی دھوم  بین الاقوامی کنسرٹس میں بھی سنائی دی جانے لگی،جہاں بھارتی گلوکارہ آستھا گل ننھی مداح کے ساتھ پسوڑی گانے  پر  سُر سے سُر ملاتی نظر آئیں۔سوشل میڈیا پر  وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کانسرٹ کا سماں ہے اور بھارتی گلوکارہ آستھا گل اسٹیج پر موجود ہے جن کے ساتھ ایک چھوٹی بچی بھی ہے۔

   ویڈیو میں مزید  دیکھا آ رہا ہے کہ ننھی بچی گلوکار ہ کے ساتھ پاکستان کے مشہور گانے 'پسوڑی' پر سُر سے سُر ملا رہی ہے، جس پر کانسرٹ کے شرکا کی جانب سے  بھی شور مچا کر سراہا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو ناصرف پسند کیا جارہا ہے بلکہ اس ویڈیو کو  شیئر  بھی کیا جارہا ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ کے مشہور گلوکار ارجیت سنگھ نے  بھی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا سپر ہٹ گانا ' پسوڑی' گا کر سب کے دل جیت لیے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں