ویب ڈیسک : بھارت میں انتہائی انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے ایک ویڈیو خاصی وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ ایک لڑکے سے شادی ہال کے برتن دھلوا رہے ہیں جب کے ساتھ ساتھ اسے مسلسل یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ شادی میں بغیر دعوت کے کیوں آئے۔
جبل پور کی اس ویڈیو میں لڑکا بتاتا ہے کہ وہ صرف کھانا کھانے شادی کی تقریب میں آیا تھا لیکن ویڈیو بنانے والا شخص اس کی ایک نہیں سنتا اور اسے برتن دھونے پر مجبور کرتا ہے۔
ویڈیو بنانے والے شخص کے پوچھنے پر وہ یہ بھی کہتا ہے کہ میں ایم بی اے کا طالبعلم ہوں جس پر مذکورہ شخص اسے مزید باتیں سناتا ہے۔بھارت سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر لوگ افسوس کا اظہار کر رہے ہیں، ٹوئٹر پر ایک شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگوں کے پاس پیسہ آگیا لیکن کلاس نہیں آئی'۔
MP : शादी में बिना बुलाए खाना खाने पहुंचा MBA का छात्र, लोगों ने युवक से धुलाए बर्तन pic.twitter.com/mAmkrDpvKi
— News24 (@news24tvchannel) December 1, 2022