(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ۔ سندھی ثقافتی دن کے موقع پر جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنزبھی ثقافتی رنگوں میں رنگ گئے۔
جرمن قونصل جنرل نے سندھی میں سندھ کے تمام باسیوں کو کلچرل ڈے کی مبارکباد دی ، جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز نے مختلف رنگوں کی سندھی ٹوپی کے ساتھ جرمن پرچم کے رنگوں سے مزین سندھی ٹوپی پہن کر سندھی ثقافت اور پاک جرمن دوستی زندہ باد کا بھی پیغام دیا۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے
— 24 News HD (@24NewsHD) December 4, 2022
سندھی ثقافتی دن کے موقع پر جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنزبھی ثقافتی رنگوں میں رنگ گئے
جرمن قونصل جنرل کی سندھی میں سندھ کے تمام باسیوں کو کلچرل ڈے کی مبارکباد pic.twitter.com/wi5oMyOphP
جر من قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، صوفیوں نے یہاں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا،بچے، بوڑھے، نوجوان اور خواتین کی جانب سے اپنی ثقافت سے محبت بھرپور اظہار کیا جارہا ہے۔