ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فٹبال ورلڈ کپ: برازیل کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

فٹبال ورلڈ کپ: برازیل کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم کو دو بڑے دھچکے لگے ہیں، نیمار کے بعد دو برازیلین فٹبالر انجریز کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

گھانا کے خلاف کھیلے گئے گروپ میچز میں برازیل کے دو اسٹرائیکرز ایلکس ٹیلز اور گیبرئیل جیسز انجریز کے باعث فیفا ورلڈکپ 2022 سے باہر ہوگئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کو گھٹنے میں چوٹیں آئی ہیں۔

برازیل ٹیم کے ڈاکٹر روڈریگو لاسمار کا کہنا ہے کہ پلئیرز کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے تاہم چوٹوں کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ میں مزید شرکت کرنے کے اہل ہوں گے۔

 دوسری جانب برازیل کی فٹ بال ایسوسی ایشن (سی بی ایف) نے کہا کہ قطر میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ان کے لیے مزید شرکت کرنا “ناممکن” ہے جبکہ برازیلین ٹیم اپنا اگلا میچ منگل کو جنوبی کوریا کیخلاف کھیلے گی۔

قبل ازیں برازیل کے کپتان نیمار سربیا کے خلاف میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرانے کے باعث پاؤں میں سوجن آگئی تھی اور وہ دو میچز نہیں کھیل سکے تھے۔