(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کے لیے منگل کو دو نئے سرفیس پروڈکٹس یعنی سرفیس لیپ ٹاپ 5 اور سرفیس پرو 9 متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس 12 ویں جنریشن کے انٹیل کور پروسیسرز کے ساتھ بنائی گئی ہے، جو ناقابل یقین طاقت اور کارکردگی فراہم کرتے ہیں،کمپنی کے مطابق نیا لیپ ٹاپ سرفیس پرو 8 کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ کارکردگی کے ساتھ مکمل ڈیسک ٹاپ پروڈکٹیوٹی فراہم کرتا ہے، دوسری طرف سرفیس لیپ ٹاپ 5 جدید ترین Intel Evo پلیٹ فارم سے آراستہ ہے، جو اسے 50 فی صد زیادہ طاقت ور بناتا ہے، سرفیس لیپ ٹاپ 5 کی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 999 روپے ہے، جبکہ سرفیس پرو 9 کی قیمت 1 لاکھ 5 ہزار 999 روپے ہے۔
یاد رہے کہ مائیکروسافٹ نے اکتوبر میں اپنا نیا سرفیس پرو 9 ٹیبلیٹ اور سرفیس لیپ ٹاپ 5 عالمی سطح پر متعارف کروایا تھا، تاہم اب انہیں بھارت میں صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔