عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹراعظم سواتی پر بجلی گرادی

4 Dec, 2022 | 11:59 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

اس سے قبل اعظم سواتی کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ دہم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس نے عدالت سے سینیٹر اعظم سواتی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالستار نے سینیٹر اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

قاسم سوری بھی عدالت پہنچے

اعظم سواتی کو پیش کیے جانے کے موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ضلع کچہری پہنچے۔قاسم سوری نے عدالت سے باہر آ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کو 3 روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں