ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داعش نے پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

 داعش نے پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ داعش خراسان نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افغان حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد ہم ان رپورٹس کی سچائی کی تصدیق کر رہے ہیں، یہ حملہ دہشت گردی سے افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کو لاحق خطرے کی نشاندہی کرتا ہے لہٰذا اس لعنت کو شکست دینے کے لیے تمام تر اجتماعی طاقت کے ساتھ عزم سے کام لینا چاہیے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔