سعودی عرب کی کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت

4 Dec, 2022 | 09:33 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہو گیا، اُس کے سینے میں 3 گولیاں لگیں، جس کا علاج جاری ہے۔

مزیدخبریں