(زین مدنی)سٹیج اداکاراوں کی ویڈیو بنانے والا ملزم ٹریس ہوگیا ۔ایکسٹرا جونیئر فنکار کاشف چن ویڈیو بناتا تھا, کہتا ہے کہ انہیں ایک سٹیج کی سینئر اداکارہ نے ویڈیوز بنانے کے لئے رقم بھی دی.
تفصیلات کےمطابق شالیمار تھیٹر میں سٹیج اداکاراوں کی خفیہ کیمرے سے کپڑے تبدیل کرتے ہوئے ویڈیوز بنانے والا ایکسٹرا جونیئر فنکار کاشف چن نکلا جسے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کر لیا ہے ۔کاشف چن نے اپنے بیان میں بتایا کہ انہیں سٹیج اداکارہ خوشبو خان نے ویڈیو بنانے کے لئے کہا اور رقم بھی دلوائی ۔
خوشبو خان نے ہی انہیں موبائل میں ایک ایپ انسٹال کرکے دی جس سے خفیہ طور پر ویڈیو بنتی تھی ۔ایف آئی اے کرائم سیل نے کاشف چن کے موبائل کا فرانزک بھی کر لیا ہے اور بھیجی گئی ویڈیوز کی تفصیلات بھی اکٹھی کر لی ہیں ۔
دوسری جانب اداکارہ خوشبو خان کا کہنا ہے کہ کاشف چن جھوٹ بول رہا ہے سچ منظر عام پر آئے گا اور سب کو علم ہوجائے گا کہ کس کے کہنے پر کاشف چن ان کا نام لے رہا ہے ۔جن اداکاراؤں کی ویڈیوز بنی ان میں اداکارہ زارا خان، مہک نور اور سلک شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک میں سٹیج اداکاراوں مہک نور ،زارا خان،اور سلک کی برہنہ ویڈیوز بناکروائرل کی گئی ہے ۔ویڈیوز اداکاراوں کے میک اپ رومز میں لگے شیشوں کے پیچھے خفیہ کیمرے لگا کر ریکارڈ کی گئیں ۔
جس پر اداکاراوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست دی تھی۔ویڈیوز میں اداکارائیں ملبوسات اتارتے اور تبدیل کرتے ہوئے نظر آتی ہیں ۔
شالیمار تھیٹر کےچیئرمین ملک طارق کا ان ویڈیوز کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ویڈیو بنانے والے کو تلاش کررہے ہیں، ویڈیو تھیٹر کے کسی ملازم یا فرد نے نہیں بنائیں اور نہ ہی تھیٹر ز میں ہم ایسا کرنے دیتے ہیں الزام ہے،حقیقت جلد ہی منظر عام پر آئے گی۔