ویب ڈیسک: سانحہ سیالکورٹ پر سماجی اور سیاسی شخصیات کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس نے سیالکوٹ واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
جمعہ کے روز سیالکوٹ میں ایک لیدر فیکٹری کے ورکرز نے سری لنکن منیجر پر مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگاتے ہوئے تشدد کیا اور اسے قتل کردیا۔ اس افسوسناک واقعہ کے بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے سری لنکن منیجر کی ہلاکت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ایک صارف کی جانب سے سری لنکن منیجر کی اس کے اہلخانہ کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی ہے، جس میں پریانتھاکو گھر والوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ان بچوں کو پاکستانیوں نے یتیم کر دیا۔
ان بچوں کو پاکستانیوں نے یتیم کر دیا۰ pic.twitter.com/H5EKycNC3g
— بِٹــــــــــــــــــــــــو ???????? (@BIT0420) December 4, 2021
واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو دیکھنے والوں کے دل دہل گئے، وزیر اعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ اب تک مرکزی ملزم سمیت 110 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔