دنیا کا دوسرا امیرترین شخص بے گھر ہوگیا

4 Dec, 2021 | 07:10 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: ایلون مسک نے سلیکون ویلی میں اپنا گھر 30 ملین ڈالر کا بیچ دیا۔ یہ ان کی کیلے فورنیا ریاست میں واقع سات جائیدادوں میں سے آخری جائیداد تھی۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے 16 ہزار اسکوائر فٹ 47 ایکڑ پرواقع اپنا گھر اس کی اصل قیمت سے 7.5 ملین ڈالر کم قیمت پر بیچا ہے۔ گھر کے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

گھر سات بیڈ رومز، سات ہی باتھ رومز، ایک میوزک روز، ایک گرینڈ بال روم یا ناچنے کا کمرہ اور ایک کاک ٹیل روم پر مشتمل ہے۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2021-12-04/news-1638624377-9414.jpg
یاد رہے ٹیسلا الیکٹرک کار کمپنی اور خلائی سفر کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے گذشتہ سال ایک ٹویٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی تمام منقولہ وغیر منقولہ جائیدادیں فروخت کردیں گے اور بے گھر ہونا پسند کریں گے۔ انہوں نے اپنی اس ٹویٹ کو عملی جامہ پہنا دیا ہے اور اپنی تمام جائیداد 144 ملین ڈالر میں فروخت کردی ہے۔ 

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2021-12-04/news-1638624374-8317.jpg
ایلون مسک اس وقت بوکا شیکا ٹیکساس میں ایک گھر میں رہ رہے ہیں جس کا سالانہ کرایہ 50 ہزار ڈالر ہے یہ گھر ان کی کمپنی اسپیس ایکس کی ملکیت ہے۔ 

API Response:

https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2021-12-04/news-1638624379-4746.jpg
ٹیسلا اور اسپیکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک، اب ایمیزون کے بانی جیف بیزوز  کے بعد  دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص  ہیں ان کے مجموعی اثاثے 175.2 ارب ڈالرز جبکہ جیف بیزوز 186.8 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیرترین شخص  ہیں۔

API Response:
مزیدخبریں