ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

136 ہندو یاتری واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئے

Hindu pilgrims at Wagha Border
کیپشن: Wagha Border
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد قیوم: بھارت کے 136 ہندو یاتریوں کا وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا۔ ہندو یاتری 10 روزہ قیام کے دوران شادارم صاحب کے 313 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

پاکستان میں مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے بھارت سے 136 ہندو یاتری واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئے۔ ہندو یاتری سندھ میں شادانی دربار حیات پتافی میں شادارم صاحب کے 313 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

شادانی دربار تین سو سال سے زائد پرانا مندر ہے جو دنیا بھر کے ہندوؤں کے لیے مقدس حیثیت رکھتا ہے۔ ہندو یاتری سکھر، روہڑی، گھوٹکی ، ڈہرکی اور میرپور ماتھیلوں میں مذہبی رسومات ادا کریں گے اور 15 دسمبر کو بھارت واپس چلے جائیں گے۔