سوشل میڈیا کمپین کیس, میشا شفیع کی عدالت میں ڈرامائی آمد

4 Dec, 2021 | 05:21 PM

Abdullah Nadeem

عثمان الیاس: علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا کمپین کیس ،میشا شفیع کی کمرہ عدالت میں ڈرامائی آمد ۔
علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا کمپین کیس  میں اس وقت اچانک ڈرامائی موڑ آیا جب میشاشفیع اچانک عدالت میں پیش ہوگئیں اور اپنی حاضری لگوائی۔ ان کی والدہ صبا حمید پر مدعی کے وکیل نے جرح مکمل کرلی۔میشا شفیع کے وکیل  نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے میشا شفیع اور ماہم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست دی  دونوں ملک سے باہر تھیں  لیکن اب عدالت میں پیش ہوگئی ہیں ۔

 عدالت مچلکے جمع کروانے کے حکم پر نظر ثانی کرے  اور میشا شفیع کو حاضری سے  مستقل استثنی دیاجائے۔ جبکہ علی ظفر کے وکیل نے صباحمید سے جرح کے دوران پوچھا کہ آپ داماد کے خلاف میوزک انڈسٹری میں فرہاد ہمایوں کا میوزک چوری کرنے کا الزام تھا، جس پر صبا حمید نے کہاکہ فرہاد ہمایوں میرے داماد کا کزن تھا اور انکا کوئی ذاتی مسئلہ تھا مگر درخواست بلکل بے بیناد درج کروائی گئی۔  ان کا کہنا تھا کہ علی ظفر کو پھانسنے کے لئے ہم نے منصوبہ نہیں بنایا۔ عدالت  نے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی

مزیدخبریں