احساس انڈرگریجوایٹ سکالر شپ، طلبا کیلئے خوشخبری

4 Dec, 2021 | 05:10 PM

Arslan Sheikh

اکمل سومرو: احساس انڈرگریجوایٹ سکالر شپ کے شیڈول میں توسیع، یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ذہین اور مستحق طلباء 31 دسمبر تک سکالر شپ کیلئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

احساس انڈرگریجوایٹ سکالرشپ کے شیڈول میں توسیع کر دی گئی ہے۔ یونیورسٹیوں میں داخل ہونیوالے نئے طلباء کیلئے احساس سکالر شپ کی مدت میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔ بی ایس آنرز میں داخل ہونیوالے طلباء ایچ ای سی پورٹل پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

ایچ ای سی نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ آن لائن سسٹم کے تحت اپنی درخواستیں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ احساس سکالر شپ کے تحت یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم طلباء کے تعلیمی اخراجات اور رہائش کے اخراجات ادا کیے جائیں گے۔
 

مزیدخبریں