بھارتی گلوکار نے پری زاد سے شادی کرلی

4 Dec, 2021 | 01:39 PM

Sughra Afzal

رائل پارک (زین مدنی) بھارتی پلے بیک سنگر اور موسیقارشیری مان (سریندر سنگھ مان) نے اپنے فالوورزکو خوشخبری سنائی ہے کہ انہوں نے پاکستانی لڑکی پری زاد سے شادی کرلی ہے ۔

  بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار شیری مان نے پاکستانی لڑکی پری زاد سے شادی کی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی آنکھیں میرے شراب چھوڑنے کا سبب ہیں، لو یو پری زاد، میں ہمیشہ کے لیے تمہارا مان ہوں۔‘انہوں نے کہا کہ سوچ لیا ہے کہ جیسے بیگم کہے گی ویسا ہی کریں گے ورنہ مشکل ہوجائے گی، رب سب کو ایسی ہی گھروالی دے۔

شیری مان نے ایک اور انسٹا سٹوری میں اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’اس وقت اگر کسی ملک نے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنا ہے تو مجھے بلا لے کیونکہ جٹ کو جو ملنا تھا وہ مل گیا۔

پوسٹ کے اختتام پربھارتی موسیقارنے لکھا کہ آپ کی بھابھی کیلئے، پاکستان زندہ باد، شیری مان نے اہلیہ کا مکمل تعارف تو نہیں کروایا تاہم اگلی انسٹا پوسٹ میں انہوں نے یہ ضرور واضح کردیا کہ اہلیہ سے ان کا رابطہ فیس بک پر ہوا تھا اور وہ اب انہیں ٹورنٹو میں مل گئی ہیں۔

مزیدخبریں