فیکٹری کی مشین سے مذہبی اسٹکر ہٹانے پر سری لنکن منیجر قتل ،ابتدائی رپورٹ پیش

4 Dec, 2021 | 01:26 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : حکومت نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں سیکڑوں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکن منیجر کے قتل اور لاش جلائے جانے کے واقعے کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق واقعے سے کچھ دیر قبل ورکرز کو ڈسپلن توڑنے پر فارغ کیا گیا تھا۔ جبکہ مینجر کے سخت ڈسپلن اور کام لینے پر ورکرز پہلے سے غصے میں تھے۔ غیرملکی کمپنیوں کے وفد نے فیکٹری کا دورہ کرنا تھا مینجرنے ورکرز سے کہا سب مشینیں صاف ہونی چاہئیں ۔ فیکٹری کی مشین پر مذہبی حوالے سے ایک اسٹکر لگا تھا غیرملکیوں کے وزٹ کی وجہ سے مینجر نے اسٹاف کو اسٹکر ہٹانے کو کہا تاہم ملازمین نے انکار کیا تو مینجرنے اسٹکر کو خود ہٹا دیا۔ بادی النظر میں ورکرز نے اسٹکرز کا بہانہ بنا کرتشدد کیا اسٹکرزپر مذہبی تحریر درج تھی۔ واقعہ کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہوگئے
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کی گئی پنجاب حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اب تک مرکزی ملزمان سمیت 112 ملزمان گرفتار کیئے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں اشتعال دلانے والوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں