رمیز راجا کا خواتین کیلئے سپر لیگ کروانے کا عندیہ

4 Dec, 2021 | 09:32 AM

Sughra Afzal

نشتر پارک (سٹی42) چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پاکستان میں خواتین کے لیے پاکستان سپر لیگ منعقد کروانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بورڈ مشکل حالات میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کھڑا ہے، امید ہے افغانستان خواتین کرکٹ کے مستقبل کیلئے اہم فیصلہ کرے گا۔

افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کرکٹ فی الحال مشکلات کا شکار ہے لیکن دیگر کرکٹ بورڈز کی طرح پی سی بی بھی افغانستان کرکٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے لیے خواتین کی کرکٹ کے حوالے سے آئندہ 6 ماہ اہم ہیں، آئی سی سی نے افغانستان میں باصلاحیت کرکٹرز کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فنڈنگ کا سلسلہ مکمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی خواتین کرکٹرز کے لیے پاکستان سپر لیگ شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا اور کہاکہ پاکستان میں لڑکیوں کے لیے اسکول اور کالج میں کرکٹ کا کوئی نظام نہیں ہے، خواتین کی کرکٹ پاکستان کرکٹ کا ایک اہم پہلو ہے۔

 

مزیدخبریں