متحدہ عرب امارات نے بڑی پابندی لگا دی

4 Dec, 2021 | 12:33 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں 2 جنوری 2022 سے لاگو نئے سائبر قانون میں پیسے جمع کرنے یا امداد مانگنے کیلئے آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال ممنوع قراردیا گیا ہے۔
 متحدہ عرب امارات میں 2 جنوری 2022 سے لاگو نئے سائبر قانون میں پیسے جمع کرنے یا امداد مانگنے کیلئے آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال ممنوع قراردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی اور مقامی حکام سے غیرقانونی تقاضے کرنا بھی جرم ہوگا جس کی سزا تین ماہ قید اور جرمانہ 10 ہزار درہم ہوگا۔ یہ دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جاسکتی ہیں۔

آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے الیکٹرونک کرنسی کو فروغ دینا یا جعلی کمپنی بناکر سرمایہ کاری کی غرض سے بغیرلائسنس رقم جمع کرنا بھی جرم ہے اور اس کی سزا پانچ سال قید اور ڈھائی لاکھ سے 10 لاکھ درہم جرمانہ ہے۔ یہ دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جاسکتی ہیں۔ 

مزیدخبریں